
سیاسی کشیدگی
تحریر
شاہدرشید
پاکستان میں سیاسی کشیدگی کو چار سال سے زائد عرصہ ہونے کو ہے ان چار سال سے زائد عرصے میں صرف عوام کا نقصان ہوا ہے اس سیاسی کشیدگی نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے ڈالر کی اونچی اڑان رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی مہنگائی میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے عوام کی قوت خرید ختم ہوتی جا رہی ہے اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں میرے خیال سے کسی کو بھی عوام کی فکر نہیں اس سیاسی کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ اپنے اپنے مفاد ہیں عوام کی طرف کسی کا دھیان ہی نہیں ہے میرے خیال سے سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کوئی بھی حکومت ہو وہ ٹھیک طرح سے کام نہیں کر پاتی
229 مناظر