• سوزوکی نے پاکستان میں اپنی موٹرسائیکل جی ایس 150ایس ای کی پروڈکشن بند کردی

    پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے پاکستان میں اپنی موٹرسائیکل جی ایس 150ایس ای کی پیداوار ہمیشہ کے لیے بند کر دی۔ کمپنی کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اپنے اس ماڈل کو ختم کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

    کمپنی کی طرف سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ جی ایس 150کی پیداوار جاری رکھی جائے گی۔ انڈسٹری ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی کو ’سی کے ڈی‘ کٹس درآمد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ شپنگ اخراجات اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں تاریخی کمی ہے۔
    ان وجوہات کی بناءپر جی ایس 150ایس ای کی فروخت میں بھی کمی آ گئی تھی جس کی وجہ سے کمپنی نے یہ ماڈل بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ کمپنی کی طرف سے اس موٹرسائیکل کی جگہ ایک 125سی سی موٹرسائیکل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مگر اس حوالے سے کمپنی کی طرف سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

    174 مناظر