Site icon Meritnews

شادی کے ایک ہفتے بعد دلہا کروڑ پتی بن گیا

ریس نامی برطانوی تارک وطن نے رواں ہفتے کے اوائل میں شادی کی اور اس کے بعد وہ محزوز کی قرعہ اندازی میں 10 ملین درہم کا گرینڈ پرائس جیت گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریس چار سال پہلے دبئی آیا اور اس وقت ایک جم میں کام کر رہا ہے، وہ گذشتہ ہفتے ہونے والی 84 ویں قرعہ اندازی جیت گیا۔ اس سے قبل اس نے ہم وطن لڑکی سے شادی کی جس کے ایک ہفتے بعد وہ قرعہ اندازی جیت گیا۔

چیک وصول کرنے کے دوران گفتگو میں اس کا کہنا تھا کہ جب قرعہ اندازی جیتنے کا پتہ چلا تو میں دم بخود رہ گیا۔ پھر اپنی منگیتر کی طرف بھاگا اور اسے کمپنی کی جانب سے بھیجی گئی ای میل دکھائی تو وہ جذبات کے مارے رو پڑی۔ ریس کا کہنا تھا کہ اس رات خوشی کے مارے سو نہیں سکا، ہم نے اپنے والدین کو مدعو کر کے خوشخبری سنائی ، یہ سب ایک خواب جیسا تھا۔

Exit mobile version