
دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی اُلٹ گئی
دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی اُلٹنے کے باعث 19 خواتین جاں بحق ہو گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں ماچھکہ کے قریب باراتیوں سے بھری کشتی اُلٹ گئی، جس سے 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، تمام لاشیں خواتین کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کشتی میں 50 سے 70 افراد سوار تھے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈوبنے والوں ابھی تک تعداد کنفرم نہیں ہورہی۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ افسوس ناک حادثہ اوور لوڈنگ کے سبب پیش آیا، دریائے سندھ میں ڈوب جانے والے افراد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، حادثے کے بعد زیادہ تر افراد کو مقامی افراد نے بچالیا تھا۔
295 مناظر