Site icon Meritnews

ضمنی الیکشن کے نتائج اور عوامی ردعمل

تحریر

شاہدرشید

ضمنی الیکشن سے پہلے عمران خان اور مریم نواز نے جلسے کیے اور اپنے اپنے ووٹرز کو قائل کیا عوام نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب میں پی ٹی آئی کو واضح برتری دلا دی یہاں تک کے مسلم لیگ نون اپنے ہی گڑھ والے علاقوں میں ہار گئی میری نظر میں یہ عوام کی طرف سے غصہ ہے جو مسلم لیگ نون پر نکلا ہے کیونکہ ایک تو مسلم لیگ نون نے حکومت ایسے وقت میں لی ہے جب پاکستان پے ایک مشکل وقت چل رہا ہے جس سے حکومت کو عوام پر مزید بوجھ ڈالنا پڑ رہا ہے اور مہنگائی میں مزید اضافہ کرنا پڑ رہا ہے مہنگائی سے عوام پہلے پریشان تھی اب مہنگائی نے مزید پریشان کر دیا ہے جو لوگ مہنگائی کی وجہ سے پچھلی حکومت کو گالیاں دیتے تھے وہ اب اس حکومت کو دے رہے ہیں اور جو سارا ملبہ پچھلی حکومت پر ڈالتے تھے وہ اب سارا ملبہ اس حکومت پر ڈالتے پھر رہے ہیں گالیاں پوری پی ڈی ایم کو نہیں پڑ رہیں صرف پی ایم ایل این کو پڑ رہی ہیں عوام کا کہنا ہے اس حکومت سے تو پچھلی حکومت ہی بہتر تھی مہنگائی تھی ضرور پر کم تھی اور دوسری بات پاکستان مسلم لیگ نون نے اپنے ورکرز کو پیچھے کر کے لوٹوں کو ٹکٹ دے دیے جو پی ٹی آئی چھوڑ کر پی ڈی ایم میں آئے تھے اور پنجاب میں ان کی حکومت بھی ان لوٹوں کے سر پر بنی تھی اور اب ان لوٹوں کی وجہ سے ہی مسلم لیگ نون کو تاریخی شکست دیکھنے کو مل رہی ہے جن ورکرز کو پیچھے کر کے لوٹوں کو ٹکٹ دیے گئے وہ بھی پارٹی سے حفا ضرور ہوں گے میرے خیال سے پی ایم ایل این کو یہ اندازہ نہیں ہو گا وہ بری طرح ہار جائیں گے آگر ہم اسکا دوسرا رخ دیکھیں تو پاکستانی عوام نے مسلم لیگ نون کو ریجیکٹ نہیں کیا بلکہ ان لوٹوں کو ریجیکٹ کیا ہے جن کو نون لیگ نے ٹکٹ دیے تھے اور عمران خان نے جتنے بھی جلسے کیے یہ ہی زور دیا ان لوٹوں کو ووٹ بلکل نہ دو ان لوٹوں کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دو پاکستان میں اب لوٹوں کا کوئی مستقبل نہیں الیکشن کے نتائج سے جو عوام کاغصہ نظر آ رہا ہے یہ اب غصہ ختم نہیں ہونے والا اب کوئی بھی حکومت بنا لے جو عوام کے معیار پر پورا اترے گا وہی کامیاب ہو گا اب عوام صرف باتوں سے یا وعدوں سے ساتھ نہیں دے گی اب عمل کرنا پڑے گا یہ نتائج سب جماعتوں کے لیے سبق ہیں اور میرے خیال سے سب جماعتوں کو سبق ضرور سیکھنا چاہیے نہیں تو سب کو نون لیگ کی طرح ایسی ہار کا مزہ ضرور چکھنا پڑے گا

Exit mobile version