• سوال اٹھانا واجب ہے

    تحریر : صبا زبیری

    رات کی تاریکی شر کو جنم دیتی ہے اور گناہ کے پودے میں شگوفے پھوٹنے لگتے ہیں کچھ شگوفے اتنے طاقتور ہوتے ہیں کہ دن کے اجالوں کو بھی نگل جاتے ہیں, قوموں کی زندگی میں معاشرہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے, کسی معاشرہ کا بننا, ٹہرنا اور پھر زوال پزیر ہو جانا دنوں یا مہینوں نہی بلکہ سالوں پہ محیط ہوتا ہے, تقاضہ تو یہ تھا کہ ایک نئے معاشرے کی بنیاد ڈالی جاے مگر ممکن نہ ہوسکاسو جس عمارت کی بنیادیں ہی کمزور ہوں اسکی تعمیر کیونکر مضبوط ہو سکتی ہے لہذا آج اگر ہم معاشرہ کے موجودہ مسائل کی فہرست تیار کریں تو کتنے ہی مسائل ہیں جو ہمیں عادتاً اور عملًا دونوں طرح سے نظر آتے ہیں بلخصوص خصوصی مسائل جو اب عمومی روپ دھار چکے ہیں ان میں سر فہرست جھوٹ ,دھوکہ ,فریب,قتل و غارت اور عصمت دری ہیں اور بھی کتنے ہی ایسے مسائل جو جرائم کی فہرست میں آتے ہیں جن پہ بندھ باندھنا ناگزیر ہے, آج  کے عصری مسائل میں عصمت دری نے جو طوفان برپا کر رکھا ہے اس نے پورے معاشرے کو تہس نہس کر کے رکھ دیا ہے,گویا

    دن کے اجالے میں 
    ہے رات کا سنّاٹا

    رات کی تاریکی میں ایک مخصوص طبقے میں شر پھیلانے والے مردوں نے عام معاشرے میں شیطانیت کا جو برہنہ کھیل کھیلنا شروع کیا,آج تک سمجھنے سے قاصر ہوں کہ وہ کونسی خواہش ہےجو معصوم بچیوں,بچوں ,خواتین اور خسروں سے بھی نہی ختم ہوتی,لاقانونیت عروج پہ ہے جنگل کے اس قانون میں ایک ٹی وی چینل پہ ایک ادھورے انسان کا انٹرویو دیکھا جب تک گناہوں میں لت پت تھا نوٹوں کے بستر سوتا تھا جب ہدایت پائی تو فاقوں میں گھر گیا,کسی جگہ سوتیلا باپ ربیبہ( بیٹی) کے ساتھ تو کہیں سسربہو کہ ساتھ اور کہیں مولوی معصوم بچے بچیوں کے ساتھ
    بقول اقبال
    سبق شاہین بچوں کو دے رہے ہیں خاکبازی کا
    رشوت اور سفارش کے بَل پہ بننے والے ڈاکٹرز, انجینیرز, وکلاءاور حتی کہ ججزکی حالت بھی سب کے سامنے ہےلاقانونیت نے عوام کی چینخیں نکلوا دی ہیں, کیا اپنی نسلوں کو خون کے آنسو رلانے کے لیےاس معاشرے کی بنیاد ڈالی گئی تھی؟ زرا نہی پورا سوچیے۔۔۔۔۔کہیں تو کوئی کمی رہ گئی ہے کہیں جھول رہ گیا ہے کہیں تو کچھ رہ گیا ہمارے اجداد سے۔۔۔
    بقول فیض
    جس دیس سے ماؤں بہنوں کو
    اغیار اٹھا کر لے جائیں
    جس دیس کی گلیوں کوچوں میں 
    ہر سمت فحاشی پھیلی ہو
    جس دیس میں بنت حوا کی 
    چادر بھی داغ سے میلی ہو
    جس دیس میں غربت ماؤں سے
    بچے نیلام کراتی ہو
    اس دیس کے ہر اک لیڈر پر 
    سوال اٹھانا واجب ہے۔

    389 مناظر