Site icon Meritnews

مہنگائی کا جن اور عوامی غصہ

تحریر

شاہدرشید

پاکستانی عوام چار سال سے مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے مہنگائی کی وجہ سے زندگی اجیرن ہو گئی ہے دو وقت کی روٹی کھانا عوام کے لیے مشکل بن چکا ہے عوام نے نئی حکومت پر امیدیں لگائیں جو مہنگائی کو کنٹرول کرنے آئے تھے پر انکے دور میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو چکا ہے اور عوام کی زندگی پہلے سے زیادہ تنگ ہو چکی ہے پی ٹی آئی اور نون لیگ دونوں جماعتیں آج کل جلسوں میں مصروف ہیں دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف الزامات کے تیر چلا رہی ہیں مزے کی بات ہے پی ٹی آئی مہنگائی کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے حالانکہ ان کے دور میں مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے تقریروں میں تو خان صاحب کہتے تھے کہ مہنگائی بین الاقومی مسئلہ ہے، بے روز گاری ہمسایہ ممالک میں بھی ہے، افراط زر کا تعلق ن لیگ اور پی پی کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ہے۔ لیکن کبھی آپ نے غور فرمایا جہاں مہنگائی ہے وہاں حکومت سبسڈی بھی دیتی ہے، جہاں بے روزگاری ہے وہاں الاونس بھی ملتے ہیں اسی طرح پی ڈی ایم کی حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے نکلی تھی پر انکے دور میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو چکا ہے ، میری ایک رکشے والے سے بات ہوئی میں نے اس سے پوچھا کہ مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کیسے گزارا ہوتا ہے وہ غصے میں لال ہو گیا پھر اسکی آنکھوں میں آنسو آ گئے زندگی مشکل ہوگئی ہے، حالات ٹھیک نہیں، بچوں کا دودھ لاتے ہیں تو گھر میں کھانے کےلیے آٹا نہیں ہوتا، تیل، گھی اتنا مہنگا ہے کہ روکھی سوکھی کھانی پڑتی ہے، دیہاڑی نہ لگے تو دن راتیں فاقے میں گزرتی ہیں۔یہ کسی ایک شخص کی کہانی نہیں، گھر گھر کی کہانی ہے۔ صرف غریب علاقوں کے رہنے والے ہی اس مہنگائی سے پریشان نہیں بلکہ ہر بندہ مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہی دکھائی دیتا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت میں 18 روپے 25 پیسے کمی کی ہے پھر بھی تیل کی قیمت فی لیٹر 230 روپے کے قریب ہے ابھی بھی مزید ریلیف دینے کی ضرورت ہے ڈالر کی بھی اونچی اُڑان جاری ہے جو رکنے کا نام نہیں لے رہی میں تو اتنا ہی کہوں گا کروڑوں اربوں کی جائیداد کے مالک وزراء کو کیا خبر لاکھوں لوگ پانی کے ساتھ روٹی کھانے کو ترس رہے ہیں قمیتی اور لمبی کاروں کے مشیروں کو کیا علم کہ بے کاروں، بے روزگاروں اور فاقوں کے ماروں کے دین ایمان اور عقیدے پر روزانہ کیا قیامتیں گزرتی ہیں؟ ایک عام آدمی کا کیسے گزارا ہوتا ہوگا۔ یہ بہت آسان ہے کہ حکومت میں آنے والے جانے والوں پر الزام لگا دیتے ہیں اور اپنی جان چھڑا لیتے ہیں ایسے مسائل سے جان نہیں چھوٹے گی جب سیاستدان اپنی بنیادی ذمے داری پوری کرنے کے بجائے آپس میں لڑنے اور آپس میں الزام تراشی میں مصروف رہیں گے تو عوام کے مسائل بیچ میں ہی رہے جائیں گے اور عوام مہنگائی کی چکی میں پستی رہے گی حکمرانوں کو چاہیے الزام تراشی اور گپ شپ کے بجائے قومی مفاہمت کی طرف بڑھیں۔ ویسے بھی اب عوام کو باتوں سے خوش نہیں کیا جا سکتا ہے عوام کو وعدوں سے بہلایا نہیں جا سکتا ہے عوام اب عمل چاہتی ہے اور ریلیف چاہتی ہے زندگی میں سکون چاہتی ہے اب وہ یہ کبھی برداشت نہیں کرے گی کہ آج وعدہ کر لو اور پھر اس وعدے پے یوٹرن لے لو عوام اب عقل رکھتی ہے شعور رکھتی ہےعوام کے اندر ہی اندر ایک لاوا ابُل رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے کیونکہ وہ صبر کر کر کے تھک چکی ہے اب اسے جو بہتر لگے گا اس پے عمل کر گی وہ اب صرف اچھی باتوں سے خوش نہیں ہو گی اب عمل کرنا پڑے گا

Exit mobile version