• گرمی اور لوڈشیڈنگ

    تحریر

    شاہدرشید

    شدید گرمی کی ہالیہ لہر اور لوڈشیڈنگ کے طویل دورانیے نے عوام کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے اس بار گرمی نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں
    درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ تک پہنچا ہے موسم کے تیور بدلنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ایک بار پھر لوڈشیڈنگ کا جن باہر نکل آیا ہے اور بے قابو ہو گیا ہے عوام کا کہنا ہے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بہت طویل ہوگیا ہے جس کے باعث روزمرہ کے معمولات زندگی بری طرح متاثرہوئے ہیں۔ گرمی بھی عروج پر ہے اور کام کے اوقات میں اس کا غائب ہو جانا کاروبار میں نقصان کا باعث بنتا ہے تو دوسری جانب رات میں بجلی کے نہ ہونے سے نیند بمشکل آتی ہے۔ لوڈشیڈنگ سے سب سے زیادہ وہ کاروباری افراد متاثر ہو رہے ہیں جن کا کام بجلی کے بغیر ناممکن ہے رات اور دن ہر وقت بجلی بند رہتی ہے میں نے یہی دیکھا ہے حکمرانوں کی ترجیح عوام کی بجائے ذاتیات ہی رہی ہے ،حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفاد کو ہمیشہ ملک و عوام پرتر جیح دی ہے ، اس لیے عوام کے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھتے ہی جارہے ہیں پاکستان میں پاور اسٹیشن قائم کیے گئے نہ ہی نئے ڈیم تعمیر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔پا کستانی عوام کی بد قسمتی رہی ہے کہ اُن کا درد رکھنے والے حکمرانوں کو کبھی زیادہ دیر اقتدار میں رہنے ہی نہیں دیا گیا بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سننا کیا دیکھا اور جھیلا بھی۔ یہ اذیت کا نہ ختم ہونے والا سفر کبھی اپنی منزل کو پہنچے گا بھی یا نہیں؟ اس کے انتظار میں زمانے بیت جائیں گے اور شاید آنے والی نسلیں بھی یہ عذاب جھیلتی رہیں۔مزے کی بات یہ ہے کہ ہر حکومت جو اقتدار میں ہو یا اقتدار میں آنے کی تیاری میں ہو، منجن لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا ضرور بیچتی ہے۔ دہائیاں بیت گئیں مگر ہوا کچھ نہیں، بجلی آگئی، بجلی چلی گئی، میں زندگی گزر رہی ہے۔گرم موسم کی اذیت اور یہ لوڈ شیڈنگ، روز خبروں میں پڑھتے بھی ہیں اور دیکھتے بھی ہیں، عوام اس مشکل میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ برداشت کرتی ہے اور پرسانِ حال کوئی نہیں یہاں تک کے عید والے دن بھی عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات نہیں ملتی

    228 مناظر