آرمی چیف کی بحرین کے ولی عہد سے ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گئے۔ آرمی چیف کی بحرینی فورس کے کمانڈر فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ اور بحرینی نیشنل گارڈز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ سے بھی ملاقات ہوئی۔
آرمی چیف نے ساخیر کیمپ میں پاک بحرین مشترکہ فوجی مشق کی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربیت کے معیار کی تعریف کی اور کہا کہ یہ مشق دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسیٰ سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا