• بڑی عید اور مہنگائی

    تحریر

    شاہدرشید

    مسلمان دو طرح کی عید مناتے ہیں۔ ایک کو عید الفطر اور دوسری کو عید الاضحیٰ کہا جاتا ہے۔ عید الفطر جس کو چھوٹی عید کہتے ہیں اور اسے میٹھی عید بھی کہا جاتا ہےعید الاضحیٰ اسکو بڑی عید اور بکرا عید بھی کہتے ہیں عید الاضحیٰ ذوالحجہ کی دس تاریخ کو منائی جاتی ہے
    مہنگائی نے اس بار بڑی عید بھی مشکل بنا دی ہے میرے نزدیک مہنگائی کی وجہ سے بہت کم لوگ قربانی کے فرائض انجام دے پائیں گے اس بار قربانی میں حصہ ڈالنے والوں کی تعداد بھی کم دکھائی دیتی ہے کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے ہر چیز کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگ پڑی ہیں سب سے زیادہ سفید پوش طبقہ پریشان دکھائی دیتا ہے بیوپاری اپنی من مانی قیمتیں وصول کرنے کے چکروں میں پڑے ہوئے ہیں مہنگائی کی وجہ سے منڈیوں میں گاہک کم دکھائی دے رہے ہیں اور جو گاہک وہاں موجود ہیں وہ قیمتیں سن کر پریشان دکھائی دیتے ہیں مہنگائی نے واقعی لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ اس بار ”نمائشی قربانی“ کرنے والوں نے بھی ایک ایک دو دو بکروں پر ہی گزارا کر رہے ہیں اب قربانی کے لئے جانور خریدنا اور اس کے بعد قصائی ڈھونڈنا اور پھر اسے بھاری معاوضہ ادا کرنا اتنا مشکل عمل ہو گیا ہے بکرے تو مہنگے ہیں ہی بکروں کے چارے کو بھی مہنگائی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اسی طرح سبز مصالحہ ذات ٹماٹر، لیموں، سبز مرچ، لہسن، ادرک اور دیگرسبزیوں کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے خریداروں کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عید قریب آتے ہی سبزیاں مہنگی ہو جاتی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ دکانداروں کو ریٹ لسٹیں فراہم کرتی ہیں لیکن ان پر عمل درآمد نہیں ہوتا ۔مہنگائی کی وجہ سے ہر چیز پہنچ سے دور ہو گئی ہے
    جس کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان دکھائی دیتا ہے

    274 مناظر