
انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے UCPکے سابقہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان شوکت کو قتل کرنیوالے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا:پریس کانفرنس
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن،ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیز سمیت دیگر افسران کی شرکت۔
انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے UCPکے سابقہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان شوکت کو قتل کرنیوالے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں ذیشان، فراز مرتضیٰ اور حسن غفور شامل،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن۔
ملزمان نے مقتول کے کریڈٹ کارڈز اور نقدی ہتھیانے کے لیے اسے پراپرٹی لین دین کے بہانے نواب ٹاؤن بلایا،کامران عادل
ملزمان نے مقتول ڈاکٹر سلیمان شوکت کو اس کی گاڑی میں ہی سر میں ہتھوڑے مارکر قتل کر دیا تھا،ڈی آئی جی۔
گرفتار ملزمان نے حاصل ہونیوالی رقم سے کرپٹو کرنسی خرید کر برابر تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا،کامران عادل۔
ملزمان قتل کی واردات کے بعد قصور گئے اور واپسی پر مقتول کی نعش اور گاڑی کو روہی نالے میں مختلف جگہوں پر پھینک دیا تھا،
ملزمان اس واردات سے قبل بھی 2شہریوں کو قتل کر کے کریڈٹ کارڈ حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن کامیاب نہ ہوئے،
انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے ہی شہری طارق کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا،
مقتول طارق اور ملزم شاہ جہاں دونوں مل کر نشہ کرتے تھے،مقتول نے نشہ چھپا لیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن۔
مقتول طارق کے نشہ چھپانے پرملزم شاہ جہاں نے غصے میں طارق کے سر میں اینٹیں مارکر اسے قتل کر دیا،
ملزم طارق قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیاتھا،ڈی آئی جی کامران عادل۔

انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے تاجر آصف سے50لاکھ روپے بھتہ مانگے والے2 ملزمان کو گرفتار کیا،
ملزمان شاہ زیب اور عمران نے کاہنہ سبزی منڈی کے تاجر آصف سے بھتہ کی ڈیمانڈ کی تھی،کامران عادل۔
ملزمان بھتہ نہ دینے کی صورت میں تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن۔
ملزمان کو ڈیٹا اینالسزاور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا،کامران عادل۔
انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ سٹی نے 16سالہ لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے اس کے منگیتر کو گرفتارکیا۔
ملزم اپنی منگیتر سے فوری شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ لڑکی کا والدجلد شادی پر رضا مند نہ تھا، ڈی آئی جی کامران عادل۔
گرفتار ملزم محمد اویس اپنی منگیتر راحت حمیدکو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا،کامران عادل۔
مقتولہ کی 3ماہ قبل ملزم سے پسند کی منگنی ہوئی تھی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن۔

انویسٹی گیشن پولیس موچی گیٹ نے ٹرپل مرڈر کی واردات میں ملوثAکیٹگری کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم طیب چغتائی نے راستہ بند کرنے پر ساتھیوں کی مدد سے مخالف گروپ پر فائرنگ کر دی تھی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن۔
فائرنگ سے 2افرادعاطف قریشی اور محمد بوٹا ہلاک جبکہ3افراد زخمی ہو گئے تھے،کامران عادل۔
مخالف گروپ کی فائرنگ سے طیب چغتائی کا بھی ایک ساتھی زبیرہلاک اور طاہرشدید زخمی ہوا تھا،ڈی آئی جی۔
ملزم طیب چغتائی کے3 ساتھی انتظار لودھی، عثمان عرف شانی اور طاہر سلیم جبکہ مخالف گروپ کا عطاالرحمن پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے،
انویسٹی گیشن پولیس ہیر نے شہری طارق حسین کے قتل کی واردات میں ملوث2اشتہاری ملزمان قاسم اور مہک کو گرفتارکیا۔
مقتول طارق نے پہلے ملزمہ نصرت بی بی اور بعد میں اس کی بیٹی مہک سے ناجائز تعلقات استوارکیے،کامران عادل۔
نصرت بی بی نے بیٹی مہک، بیٹے قاسم اور بھتیجے شفیق کے ساتھ ملکر مقتول طارق کو نشہ آور گولیا ں کھلا کر بے ہوش کیا، ڈی آئی جی
ملزمان نے طارق کے بے ہوش ہونے پر رسی سے پھندا لگا کر اسے قتل کیا اور نعش BRBنہر میں پھینک دی،کامران عادل
قتل کی واردات میں ملوث2ملزمان نصرت بی بی اور اس کا بھتیجا شفیق پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، ڈی آئی جی۔
انویسٹی گیشن پولیس مصری شاہ نے جائیداد کے تنازع پرکزن کو قتل، چچا اور اس کے بیٹے کوشدید زخمی کرنیوالے ملزم کو گرفتارکیا۔
گرفتار ملزم بلال نے جائیداد کے تنازع پر اپنے والد کے ہمراہ چھریوں کے وار کر کے19سالہ اویس کو قتل کر دیا تھا،
ملزم بلال کے حملہ سے اس کا چچا فیصل رشیداور اس کا بیٹا مبین شدید زخمی ہو گیا تھا،ڈی آئی جی کامران عادل۔
گرفتار ملزم بلال کے والد ہمایوں نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے جسے ضمانت خارج کروا کر جلد گرفتار کر لیا جائے گا،
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن۔
شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،کامران عادل۔
281 مناظر