• سیاسی جماعتوں کے ایک دوسرے پر الزامات

    تحریر

    شاہدرشید

    پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان کی ایک دوسرے پرسنگین نوعیت کے الزامات افسوس ناک ہیں اس سے نئی نسل کو کیا پیغام دیا جارہا ہے کچھ سالوں سے سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر رہی ہیں اور لفظی گولا باری کا سلسلہ بھی چلتا آیا ہے اور چل رہا ہے عمران خان نون لیگ اور دیگر جماعتوں پر گزشتہ کئی سالوں سے الزام لگاتے آئے ہیں اور لگا رہے ہیں ان کو چور ڈاکو کہ رہے ہیں اسی طرح نون لیگ اور دوسری جماعتوں والے ان پر الزامات لگاتے آئے ہیں اور لگا رہے ہیں میں نے دیکھا ہے جو پارٹی کا ورکر کئی سالوں سے ایک پارٹی کے ساتھ چل رہا ہے جب وہ اس پارٹی کو چھوڑ کر دوسری پارٹی میں چلا جاتا ہے تو وہ دوسری پارٹی میں جا کر اسکی برائیاں کرنے لگ جاتا ہے اس پارٹی پر الزام لگانے لگ جاتا ہے میرے نزدیک جب پارٹی میں آپ کو خامیاں نظر آنا شروع ہوئیں آپ نے اس وقت پارٹی کو کیوں نہیں چھوڑا آپ کو سالوں بعد یاد آیا آپ ان کی ہر اچھائی برائی میں برابر کے شریک رہے ہیں میں نے یہی دیکھا ہے پہلے انکی تعریفوں کے پل باندھے جاتے ہیں پھر ان کی برائیاں کی جاتی ہیں اور الزامات کی بوچھاڑ کر دی جاتی ہے یہاں تک کے اداروں پر اٹیک کیے جاتے رہے ہیں اور کیے جا رہے ہیں اور ان پر الزامات لگائے جا رہے ہیں
    پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان کی ایک دوسرے پرسنگین نوعیت کے الزامات افسوس ناک ہیں اس سے پاکستان میں سیاسی عدم رواداری بڑھ رہی ہے
    پاکستان میں بڑھتی ہوئی سیاسی عدم رواداری اگر سیاستدانوں اور پارٹی ورکروں نے ایسا رویہ رکھا اور کارکنان کی تربیت نہیں کی تو ملک میں سیاسی عدم رواداری اپنے عروج پر پہنچ جائے گی۔

    233 مناظر