کورونا وائرس ایک اور سیاستدان کی جان لے گیا
کورونا وائرس ایک اور سیاستدان کی جان لے گیا۔ مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کورونا سے جاں بحق ہوگئیں، منیرہ یامین ستی کافی دنوں سے کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر تھیں۔
ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کو کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تاہم حالت خراب ہونے پر سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا، جہاں کئی ہفتے علاج کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ تو منفی آ گیا تاہم ان کی صحت بہتر نہ ہو سکی اور کئی روز وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔
Advertisements