Site icon Meritnews

انسداد ڈینگی ڈے کے حوالہ سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اوکاڑہ میں سیمینار اور واک کا اہتمام

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق انسداد ڈینگی ڈے کے حوالہ سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اوکاڑہ میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار میں فوکل پرسن پروفیسر فروا بتول نے ڈینگی کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوۓ حفاظتی تدابیر پر روشنی ڈالی۔ پرنسپل پروفیسر ثمینہ زبیر کی قیادت میں کالج میں واک کی گئی جس میں پروفیسرطاہرہ منہاس،پروفیسر عائشہ سلمان ،پروفیسر یاسمین کاشف، پروفیسر فروا نقوی اورسعدیہ تہزین سمیت کالج سٹاف نے شرکت کی۔

Exit mobile version