• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ٹرمپ کے حامی آپے سے باہر، امریکی پارلیمنٹ پر دھاوا

    واشنگٹن میں ٹرمپ کے حامی آپے سے باہر ہوگئے، مشتعل افراد کیپٹل ہل کی عمارت میں جا گھسے، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔
    امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صورتحال اس وقت انتہائی کشیدہ ہوگئی جب ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل کی عمارت کا گھیراؤ کرلیا۔ انتطامیہ نے نائب صدر مائیک پنس کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، پولیس نے امریکی کانگریس کے دفاتر خالی کرالئے۔ جوبائیڈن کی صدارت کی تصدیق کا عمل بھی روک دیا گیا۔
    مشتعل افراد اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں، مظاہرے کے دوران پانچ افراد زخمی ہوئے، خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
    ادھر واشنگٹن میں صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد امریکی دارالحکومت میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ کرفیو صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔ پولیس نے کپیٹل ہل کی عمارت پر کنٹرول حاصل کرلیا۔ کرفیو کے دوران کسی بھی شخص کو گھر سے باہر نکلے کی اجازت نہیں۔ مظاہرین پر امن طور پر گھروں کو لوٹنے لگے۔ مظاہرین کو شام 6 بجے سے پہلے شہر سے نکل جانے کا حکم دیا گیا تھا۔

    66 مناظر