Site icon Meritnews

عامر خان نے دل ٹوٹنے کا قصہ مداحوں کو سنا دیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے برسوں بعد اپنے پہلے دل کے ٹوٹنے کا قصہ مداحوں کو بتا دیا۔

عامر خان نے سوشل میڈیا لائیو کے ذریعہ اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کا نیا گانا پھر نہ ایسی رات آئے گی کو لانچ کیا۔ اس لائیو کے دوران پہلی مرتبہ عامر نے فینس کے ساتھ اپنے دل ٹوٹنے کا درد اور کہانی شیئر کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب میں ٹینس کھیلتا تھا، وہ بھی میرے ساتھ اسی کلب میں تھی اور ایک دن مجھے معلوم ہوا کہ وہ اپنے کنبہ کے ساتھ ملک چھوڑ کر چلی گئی ہے جس پر مجھے بہت دکھ ہوا اور سب سے عجیب بات یہ ہے کہ وہ لڑکی یہ بات ابھی تک نہیں جانتی ہے۔
اس گانے کے لانچ کے دوران عامر خان نے اپنی زندگی کے ایسے رازوں کے بارے میں کھل کر بات کی، جس سے اب تک ہر کوئی ناواقف تھا۔ساتھ ہی اپنے پہلے پیار سے متعلق باتوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے جانے کے بعد وہ ایک دم پاگل ہوگئے تھے۔

Exit mobile version