Site icon Meritnews

لڈو گیم ہارنے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزا سنادی گئی

پنجاب کے ضلع جہلم میں لڈو کھیلتے ہوئے گیم ہارنے پر فاتح کو قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے قتل کے مجرم حسین عرف مٹھو کو سزا سنائی۔ مجرم نے ستمبر 2021 میں صادق علی کو لڈو گیم ہارنے پر قتل کردیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم حسنین اور مقتول صادق علی کے درمیان لڈو گیم پر شرط لگی کہ جو بھی ہارے گا وہ بوتل پلائے گا۔ یہ شرط حسنین ہار گیا جس پر صادق علی نے اس سے بوتل پلانے کو کہا، اس معاملے پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور مجرم نے صادق علی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

Exit mobile version