Site icon Meritnews

چلتی ٹرین میں خاتون سے مبینہ زیادتی

پاکستان میں چلتی ٹرین میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آگیا۔

کراچی سے راولپنڈی اپنی بہن سے ملنے جانے والی خاتون سے دو سیکیورٹی گارڈز نے چلتی ٹرین میں مبینہ زیادتی کی۔ خاتون نے فیصل آباد سٹیشن پر پہنچ کر ریلوے پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ سہیل اور ارشد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش آگے بڑھائی جائےگی۔

Exit mobile version