تحریر
شاہد رشید
بچوں کی پیدائش سے لے کر موت تک زندگی گزارنے میں جو جو مراحل پیش آتے ہیں ان تمام میں بچوں کی پوری رہنمائی و تربیت کرنے کا نام تربیت ہے انسان چاہے جتنا بھی پڑھ لکھ جائے وہ زندگی میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک اس کی تربیت اچھی نا ہو تربیت کے بغیر علم فضول ہے انسان کی پہلی تربیت گاہ ماں کی گود ہے ۔اس کی پہلی تربیت کرنے والی اس کی ماں ہوتی ہے جو کچھ ہم روز مرہ کی زندگی میں کرتے ہیں وہ ہماری تربیت کا ہی اثر ہوتا ہے میرے خیال سے والدین ہی بچوں کے بہترین استاد ہیں بچوں کو کچھ ماں باپ سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے کچھ حالات سکھا دیتے ہیں اور بہت کچھ وہ اپنے اساتذہ سے سیکھ لیتے ہے میں نے دیکھا ہے کچھ ماں باپ بچوں کی حد سے زیادہ فکر کرتے ہیں ان کو باہر نہیں نکلنے دیتے باہر کھیلنے جانے نہیں دیتے کہیں بچے گر نہ جائیں چوٹ نہ لگ جائےبچے اس سے نازک مزاج بن جاتے ہیں یا ڈرپوک ہو جاتے ہیں۔اسی طرح بچے سکول سے کوئی چیز چرا کے لے آتے ہیں اور ماں باپ ڈانٹنے یا روکنے کی بجائے انہیں کچھ نہیں کہتے اس سے بھی بچوں کی تربیت پے غلط اثر پڑتا ہے اور چوری پھر انکی عادت بن جاتی ہے جس سے بعد میں ماں باپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کچھ بچے جھوٹ بولتے ہیں اور ماں باپ کو پتہ ہوتا ہے وہ جھوٹ بول رہے ہیں اور ماں باپ انکو روکتے نہیں اس طرح ان کی جھوٹ بولنے کی عادت پختہ ہو جاتی ہے اور پھر ماں باپ کو ہی لوگوں کی باتیں سننی پڑتی ہیں کہ ان کے بچے جھوٹ بہت بولتے ہیں میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ کچھ ماں باپ خود سگریٹ وغیرہ پیتے ہیں اور بچوں کے لیے چاہتے ہیں کہ وہ نہ پیئں بچے کیسے رکیں گے بچوں کو روکنے کے لیے اپنی عادات کو بھی بدلنا پڑتا ہے
یاد رکھیں بچوں کو معاشرے کے لیے کارآمد فرد اور انفرادی طور پر انہیں ایک کامیاب اور مضبوط شخصیت بنانے کے لیے ضروری ہے کہ والدین خود بھی اپنی عادات کو تبدیل کریں اور ایسی شخصیت بنیں جسے بچے اپنا آئیڈیل سمجھیں
