
حکومت ہسپتالوں سے پارکنگ فیس فوری ختم کرے: میاں عدیل اشرف
غریب لوگ ادویات بڑی مشکل سے لیتے ہیں، جن کے پاس ایک گولی لینے کے پیسے نہیں ہوتے وہ پارکنگ فیس کیسے ادا کریں،حکومت ہسپتالوں سے پارکنگ فیس فوری ختم کرے اور ہسپتالوں کے اندر گورنمنٹ کی جانب سے فری پارکنگ سہولت مہیا کرے، میاں عدیل اشرف، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فارہیومن رائٹس پاکستان کے مرکزی چیئرمین بابر سلہری اور ایگزیکٹیو ممبر میاں عدیل اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو حکومت نے غریب لوگوں کی سہولت کی خاطر ڈاکٹر کو چیک کروانے کے لیے لی جانے والی ایک روپیہ پرچی فیس ختم کی،ادویات مفت کی،میڈیکل ٹیسٹوں کی قیمتیں کم کی تاکہ لوگوں کو فری علاج کی سہولت میسر آسکے لیکن دوسری جانب انہی سرکاری ہسپتالوں میں پرائیوٹ پارکنگ سٹینڈ قائم کروا دیئے جو غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کہی 20 تو کہی 30 روپے موٹر سائیکل والوں سے پرچی وصول کی جاتی اور بعض ہسپتالوں میں پرچی بھی نہیں دی جاتی اور پیسے وصول کیے جاتے ہیں جو کہ سر ا سر غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فارہیومن رائٹس پاکستان حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ پارکنگ سٹینڈ ختم کیے جائیں اور سرکاری طور پر فری پارکنگ سٹینڈ بنائیں جائیں تاکہ ہسپتال میں آنے والی عوام کو فری پارکنگ کی سہولت بھی میسر ہو اور ان کی موٹر سائیکلز کی حفاظت بھی یقینی بن سکے۔ ایک ریاست تب ہی قائم رہتی جب وہ اپنے باشندوں کے حقوق کا مکمل خیال رکھے۔
محمد شہزاد مغل چونیاں( نمائندہ خصوصی )
