
آغا خان یونیورسٹی ہسپتال اور پہچان ویلفیئر سوسائٹی ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ایک روزہ فری (ہیپاٹائٹس) میڈیکل کیمپ کا انعقاد
آغا خان یونیورسٹی ہسپتال اور پہچان ویلفیئر سوسائٹی ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ایک روزہ فری (ہیپاٹائٹس) میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول نمبر 5 ننکانہ صاحب میں لگائے گئے کیمپ میں ہیپاٹائٹس اور PCR ٹیسٹ فری کیے گئے اور مریضوں کو مفت ادویات بھی دی گئی۔ کیمپ کے نگران ڈاکٹر عابد علی عابد کا کہنا تھا کہ یہ ادویات اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک مریض مکمل شفاء یاب نہیں ہو جاتا۔
کیمپ کے اختتام پر میڈیا پرسن سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عابد علی عابد کا کہنا تھا کہ کیمپ میں 300 مرد وخواتین نے ہیپاٹائیٹس کے ٹیسٹ کروائے جن میں 94عدد کا ہائپاٹیٹس سی مثبت آیا۔ یہ انتہائی تشویشناک صورتحال ھے محکمہ صحت ننکانہ کو موجودہ صورت حال سے نمٹنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ کیمپ میں آنے والے مریضوں نے بہترین انتظامات، نظم و ضبط، قابل ڈاکٹرز اور تجربہ کار اسٹاف مہیا کرنے پر پہچان ویلفیئر سوسائٹی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔
ننکانہ صاحب (رضوان گجر چیف رپورٹر)
