
نئی حکومت کے سخت فیصلے اور غریب عوام
تحریر
(شاہدرشید)
جیسا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے معیشت کو بہتر کرنے کے لیے سخت فیصلے کرنے پڑیں گے بیشک مہنگائی پہلے ہی تھی سخت فیصلوں نے مہنگائی میں مزید اضافہ کر دیا ہے سخت فیصلوں نے غریب کا جینا مزید مشکل بنا دیا ہے ڈالر 200 روہے سے زیادہ ہو چکا ہے اور ڈالر کی قیمت مزید بڑھ رہی ہے ڈالر مہنگا ہونے سے ہر چیز کی قیمتیں آسمان پے پہنچ چکی ہیں پٹرول 250 روپے فی لٹر کے قریب پہنچنے والا ہے بجلی کا یونٹ 30 روپے سے زیادہ ہو چکا ہے۔ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مارکیٹس رات 9 بجے بند کرنے کا کہا گیا ہے اور اتوار کو پوری مارکیٹس بند رکھنے کا کہا گیا ہے اس طرح تو لوگوں کا کاروبار بری طرح متاثر ہو جائے گا مہنگائی کی وجہ سے کاروباری طبقہ ویسے ہی متاثر ہے خریدار بہت کم ہیں اس طرح وہ اپنے بیوی بچوں کا پیٹ کیسے پالیں گے ضروریات زندگی کی چیزیں قوت خرید سے ویسے ہی باہر ہو گئی ہیں میرے خیال سے ان سخت فیصلوں سے غریب اور متوسط طبقہ ہی متاثر ہوا ہے ہمارے وزرا ہمارے لیڈران ان سب کو سخت فیصلوں سے کوئی فرق نہیں پڑا ہے ان کو بجلی کے بلوں پٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے بلکل بھی فرق نہیں پڑے گا میں تو اتنا ہی کہنا چاہوں گا معیشت کو کمزور کیوں ہونے دیا ڈالر کی اونچی اڑان کو کیوں نہ روکا گیا ایسی حکمت عملی کیوں نہ بنائی گئی جس سے ڈالر کی اونچی اڑان کو روکا جا سکتا ماہرین ملک میں حالیہ سیاسی بے یقینی کی فضا کو روپے کی قدر میں کمی کی تیسری بنیادی وجہ قرار دیتے ہیں اشیا خورونوش پر آئے روز نئے ٹیکسوں کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اشیاء خورونوش پر ٹیکس ختم کرکے غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دی جانی چاہیے سخت فیصلوں سے امیر طبقے کو کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا بلکہ حکومت کے سخت فیصلوں سے غریب اور متوسط طبقہ مہنگائی کی چکی میں پستہ رہے گا پاکستانی عوام پہلے ہی چار سال سے مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے عوام کی زندگی مہنگائی نے پہلے ہی اجیرن کر کے رکھ دی ہے اب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا اس عالم میں غریب عوام جائے بھی تو کہاں جائے بھوک مداری کو لگتی ہے ناچنا بندر کو پڑتا ہے یہی حال میرے ملک کا ہے سخت فیصلے حکومت کر رہی ہے اور بھگتنا غریب عوام کو پڑ رہا ہے
275 مناظر