• پاکستان حج مشن معاونین نے ایمانداری کی اعلٰی مثال قائم کر دی

    پاکستان حج مشن معاونین نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی ،مکہ مکرمہ بلڈنگ سے ملنے والے سونے کے زیورات مالک کے حوالے کر دیے۔

    ڈائریکٹر معاونین ڈی آئی جی ڈاکٹرمحمد اختر عباس کے مطابق پاکستان حج مشن معاون حنیف گجر کو سونے کے کانٹے ملے تھے، جس کے بعد حج مشن معاونین نے کافی کوشش کرکے اصل مالک کو ڈھونڈ کر سونا اور دیگر سامان مالک کو واپس کردیا،زیورات ملنے پر پاکستانی حجاج نے معاونین کی کوششوں کو سراہا۔

    196 مناظر