• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • آج بنوں میں سب سے بڑا اجتماع ہوگا. مولانا فضل الرحمان

    جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت کے ساتھ قومی ڈائیلاگ خارج از امکان ہے، یہ جعلی اسمبلی ہے، اس کو وقت پورا نہیں کرنے دینا چاہیے، آئین و قانون کے دائرے میں حکمت عملی پر متوجہ ہیں، سینیٹ الیکشن کے بارے میں فیصلے متفقہ ہیں، قوم کو ووٹ کی امانت واپس ملنی چاہیئے، جنوری کا پورا ماہ ہے، آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
    مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ کس سے کریں، جعلی حکمرانوں سے بات نہیں کریں گے، پی ڈی ایم میں کوئی اختلافات نہیں، استعفوں اور لانگ مارچ کی حکمت عملی طے کرنے لئے ہمارے پاس کافی وقت ہے، حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔

    84 مناظر