• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • اپوزیشن ہر محاذ پر ناکامی کے بعد ‘محفوظ راستے’ کی تلاش میں ہے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور

    گورنر پنجاب سے رکن اسمبلی طلعت نقوی اور پارٹی وفود نے ملاقاتیں کی ہیں۔ اس موقع پر چودھری سرور نے کہا کہ 31 جنوری آ رہا ہے سب دیکھیں گے، اپوزیشن کے استعفے نہیں آئینگے، پی ڈی ایم پریشان ڈیموکر ٹیک موومنٹ بن چکی ہے، پی ڈی ایم سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے، لانگ مارچ کا اپوزیشن کا اعلان بھی آخر کار لانگ ہی ہو جائے گا۔
    گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ آئندہ چیئرمین سینٹ بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہی ہوگا، اپوزیشن ہر محاذ پر ناکامی کے بعد ‘محفوظ راستے’ کی تلاش میں ہے۔

    75 مناظر