Site icon Meritnews

حوصلہ دینے والوں کی قدر کرو

تحریر

شاہدرشید

‏میں نے لوگوں کے بلند قہقہوں کے اندر انکے ٹوٹے ہوۓ حوصلوں کو محسوس کیا ھے
میں نے لوگوں کی اداس آنکھوں میں بھی مسکراہٹ کو دیکھا ہے۔ تب جا کے میں نے محسوس کیا ھم سب ھی اپنی اپنی جگہ زندگی کی جنگ لڑ رھے ھوتے ھیں جسے دوسرا کوئی نہیں جان سکتا اور محسوس نہیں کر سکتا ہم اپنی ذات کے اندر کئی دکھ کئی پریشانیاں کئی تکلیفیں سمیٹے ھوئے ہوتے ہیں اور اپنی زندگی بسر کر رہےھوتے ھیں اور کچھ لوگ ان حالات میں بھی دوسروں کے سامنے خود کو مضبوط دکھا رہے ہوتے ہیں کہ وہ بہت مضبوط ہیں ان کو کوئی تکلیف اور پریشانی نہیں ہے اور دوسروں کو حوصلہ امید دے رھے ھوتے ھیں لوگ پھر یہ سمجھنے لگ جاتے ھیں کہ دوسروں کو دلاسہ دینے والے کو خود کبھی تکلیف اور پریشانی نہیں ہو سکتی اسے کسی کے کندھے کی ضرورت نہیں پڑ سکتی پھر جو دوسروں کو حوصلہ دیتے ہیں وہ اکثر اپنے دکھ اکیلے ھی رو رھے ھوتے ھیں اور تکلیفیں برداشت کر رہے ہوتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ھیں کہ آپ خود ھی اپنے لئے بہترین تسلی اور دلاسہ ھوتے ھیں اور تکلیفوں اور پریشانیوں کو خود ہی برداشت کرنا ہے

Exit mobile version