ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس کی اصلیت بھی سامنے آ گئی، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ آج الحمدللہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس کی اصلیت بھی سامنے آ گئی۔ نواز شریف کی صداقت و امانتداری کی گواہی قدرت دے رہی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ براڈ شیٹ کمپنی کو نواز شریف کے خلاف مقدمات ڈھونڈنے کیلئے 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ادا کئے گئے پھر بھی نا اہلی کیلئے اقامے اور سزا کیلئے جج ارشد ملک کا سہارا لینا پڑا۔