پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کےسامنے احتجاج کی اجازت
تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اہم ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو دورہ کوئٹہ پر رپورٹ پیش کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر داخلہ سے مشاورت کے بعد پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دیدی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گا۔ کسی کو احتجاج کا شوق ہے، تو پورا کرلے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دیتے ہوئے وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔