تحریر
شاہد رشید
ایک طرف لکھا ہوتا ہے قسمت میں جو ہوتا ہے وہی ملتا ہے قسمت میں ایسا ہی لکھا تھا اور دوسری طرف یہ بیان کیا جاتا ہے انسان اپنی قسمت خود بناتا ہے کیا اس میں کوشش یعنی محنت کا عمل نہیں اگر آپ کوشش کرو گے تو وہ چیز آپ کو مل جاۓ گی آگر نہیں کرو گے تو نہیں ملے گی کوشش کا مطلب محنت نہیں کیا ہم اکثر دوسروں کو دیکھ کے کہتے ہیں قسمت ہو تو ایسی یا پھر اسکی قسمت میں دیکھو کتنا کچھ ہے اسکے پاس لیکن کسی کی بھی نظر اسکی محنت پے نہیں جاتی قسمت بیشتر وقت محنت سے بنتی ہے قسمت ایک ٹرافی کی طرح ہوتی ہے جو آپ کو محنت کی راہ میں مل جاتی ہے وہ محنت جس کی منزل آپ کی کامیابی ہوتی ہے اور پھر قسمت لک مل جانے سے کامیابی کا سفر تیز ہو جاتا ہے
یہ بات سچ اور اہم ہے دنیا میں جتنے بھی لوگ ترقی کی منازل طے کر چکے ہیں کامیاب ہیں انھوں نے ترقی یا کامیابی سفارش اور رشوت سے حاصل نہیں کی اسے پیچھے ان کی محنت اور لگن کا اہم رول ہے
ہاں کوٸی باپ اپنے بیٹے کو سفارش رشوت سے میدان تک پہنچا دے گا آگے کارکردگی اس نے خود دکھانی ہے
اس میں کوٸی شک نہیں ہر چیز تقدیر میں لکھ دی ہے یہاں تک آدمی نیک بخت ہو گا یا بدبخت ہر چیز اللہ نے آدمی کی تقدیر میں لکھ دینے کے باوجود آدمی کو ایک اختیار دیا ہے اس اختیار پر اسکو اچھا صلہ ملے گا
محنت اور قسمت دونوں براہ راست متناسب ہیں وہ آپس میں مل جاتے ہیں اگر آپ کسی کام کے لیے محنت کر رہے ہیں تو وہ آپ کی کامیابی ہو گی جو قسمت بن کر آپ کے ساتھ کھڑی ہو گی
اسے زیادہ آسان الفاظ میں ڈھالتے ہیں سخت محنت جسمانی یقین دہانی ہے
جو آپ اپنے آپ کو دیتے ہیں اور قسمت ایک جذباتی یقین دہانی ہے آپ یقینا اس میں کامیاب ہوں گے
