Site icon Meritnews

درد مند

تحریر

شاہدرشید

دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو

ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کر و بیاں

میں نے محسوس کیا ہے کہ یہ دنیا جو ہے یہاں درد مندوں کی کمی ہے لیکن عقل مند کافی موجود ہیں درد مند بننے سے ہم اللہ کے قریب ہوتے ہیں اللہ درد مندوں کو پسند کرتا ہے میری نظر میں درد مند قیمتی ہے کیونکہ وہ احساس رکھتا ہے جو احساس رکھتا ہے وہ درد مند ہوتا ہے درد مند ہی دوسروں کا درد محسوس کرتا ہے دوسروں کی تکلیف محسوس کرتا ہے درد مند خود ان حالات سے گزرا ہوتا ہے یا وہ احساسی ہوتا ہے اس لیے وہ دوسروں کے درد کو محسوس کرتا ہے ہمیں دوسروں کے درد مند بننا چاہیے اپنا درد تو جانور بھی محسوس کرتے ہیں دوسروں کے درد کو محسوس کرو تمھیں اپنے درد میں کمی محسوس ہو گی جب تم دوسروں کے درد کو اپنے دل میں محسوس کرو
تو سمجھ لو تم اشرف الخوقات ہو میں عبد الستار ایدھی صاحب سے بہت متاثر ہوں وہ لاکھوں بے سہارا بچوں کے سہارا بنیں کیونکہ وہ درد مند تھے
انھوں نے ثابت کیا کہ انسان صرف اپنے کام سے جانا جاتا ہے اور آپ اگر اللہ کی مخلوق کی بے لوث ہو کر خدمت کریں گے تو اللہ تعالیٰ کبھی آپ کو بے نام نہیں ہونے دے گا ۔ضرورت مندوں محتاجوں اور مسکینوں کی مدد کرنا ان کا درد محسوس کرنا ان کا درد دور کرنا ہی انسانیت کی معراج ہے۔ جس دل میں انسانیت کی خدمت کاجذبہ نہیں وہ دل نہیں پتھر کا ٹکڑا ہے

Exit mobile version