![](https://meritnews.tv/wp-content/uploads/2020/12/580090_76207172.jpg)
پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری
پاک نیوزی لینڈ دوسرے ٹیسٹ میں کیویز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، قومی شاہینوں کی 5 وکٹوں کے نقصان اور 218 رنز پر بیٹنگ جاری ہے
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں ٹاپ آرڈر پھر ناکام، شان مسعود صفر ،حارث سہیل ایک رن پر پویلین واپس ہو گئے۔ میچ شروع ہوا تو اوپنرز شان مسعود اور عابد علی میدان میں اترے، کیویز باولرز کے سامنے شان صرف 8 ویں بال پر ہی ہمت ہار بیٹھے اور ساوتھی کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ ان کا ساتھ دینے والے عابد علی نے تھوڑی ہمت کی اور 3 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے مگر جیمیسن کی بال پر ساوتھی کو کیچ دے بیٹھے اور پویلین لوٹ گئے۔ اظہر علی نے کریز پر آ کر میچ سنبھالا اور 12 چوکوں کی مدد سے 90 رنز دیئے، ان کی بیٹنگ جاری ہے۔ دریں اثنا حارث سہل کیویز باولرز ۔کے پریشر میں آ گئے، انہوں نے صرف ایک رن بنایا اور کیچ آوٹ ہو گئے، ان کے بعد آنے والے فواد عالم نے بھی حارث کی پیروی کی اور 2 رنز بنا کر واپسی کا راستہ ناپا۔