
اسلام آباد میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق طالبعلم سپرد خاک
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اے ٹی سی کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے طالبعلم کو سپرد خاک کر دیا گیا، وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر پانچ اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پوسٹمارٹم کے مطابق مقتول کو چھ گولیاں لگیں جبکہ پولیس اسامہ کیخلاف دو مقدمات بھی سامنے لے آئی ہے۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کو پیچھے سے نہیں بلکہ سامنے اور داہیں بائیں سے گولیاں برسائی گئیں، گاڑی پر 17 گولیوں کے نشان پائے جن میں تین ڈرائیور اسامہ ستی کو لگیں۔ ای ٹی سی اہلکاروں نے موقف اختیا ر کیا تھا کہ نوجوان کو گاڑی نہ روکنے پر پیچھے سے فائر کیے گئے تاہم ان کا موقف غلط ثابت ہوا۔