بھارت اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والا بدنام ملک ہے۔ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خود اقلیتوں کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والا بدنام ملک ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی کوششیں بھارت کے اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا کھلا ثبوت ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرک میں ہندو مندر کے واقعہ پر بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے