• انڈر ایسٹی میٹ

    تحریر

    شاہدرشید

    ہم اکثرفلاں شخص کے بارے میں یہ سوچ کے بیٹھ جاتے ہیں کہ یہ کبھی کچھ نہیں کرسکتا یہ یہ نہیں کر سکتا یہ وہ نہیں کر سکتا ہم جو یہ سب کچھ سوچ رہے ہوتے ہیں اس کو انڈر ایسٹی میٹ کہتے ہیں وہ ایسا اس لیے کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنے آپ کو بہت کچھ سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ سمجھتے ہیں ہمارے علاؤہ اور کوئی نہیں ہم اکثر دوسرے کے بارے میں یہ سوچ کے بیٹھ جاتے ہیں کہ یہ امتحان میں بس اتنے ہی نمبر لے گا یہ بھی انڈر ایسٹی میٹ ہے آگر وہ امتحان میں زیادہ نمبر لے لے آپکو ہی شرمندگی کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے میں نے دیکھا ہے کچھ لوگ دوسرے کو ہر لحاظ سے نظر انداز کرتے رہتے ہیں ان کی نظر میں وہ بندہ کچھ نہیں ہوتا یہ بھی غلط بات ہے کیا پتہ اس میں ان سے بھی زیادہ خوبیاں پائی جاتی ہوں اسی طرح ایک بندہ پڑھ رہا ہو یا اور پڑھنا چاہتا ہوں تو اسکے بارے میں لوگ کہنے لگ پڑتے ہیں اب یہ کیوں پڑھ رہا ہے اب اسکو کون سی نوکری ملنی ہے اب یہ کیا کر لے گا یہ کہنا بھی انڈرایسٹی میٹ ہی ہے وہ یہ نہیں جانتے کہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہی سب حالات بدلتا ہے اور اللہ نے اسکے لیے پتہ نہیں کیا سوچ رکھا ہو کسی کو بھی انڈر ایسٹی میٹ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ کیا پتہ وہی بندہ ایک نام بنا جائے ایک پہچان بنا جائے اسی طرح خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت کے ساتھ ہوا ہے ہمیں یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ بس ہم ہی ہم ہیں دوسرا کچھ نہیں اسکو دوسرے لفظوں میں غرور کہا جا سکتا ہے اس لیے کسی کو انڈرایسٹی میٹ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ انڈر ایسٹی میٹ کرنا ہمارے لیے شرمندگی کا باعث بھی بن سکتا ہے

    215 مناظر