
فوج کے خلاف بولنے والوں کے خلاف 72 گھنٹوں میں پرچہ کاٹنے کا اعلان
وزیرداخلہ شیخ رشید نے فوج کے خلاف بولنے والوں پر 72 گھنٹے میں پرچہ کاٹنے کا اعلان کیا اور کہا کہ فوج سمیت قومی اداروں کے خلاف جو بھی بات کرے گا ہم مقدمہ درج کریں گے انھوں نے کہا فضل الرحمٰن کے چہرے کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں ان کے سیاسی ستارے گردش میں ہیں
شیخ رشید نے کہا ہے کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ ختم , توسیع نہیں ہوگی , پیپلز پارٹی جیت گئی, پی ڈی ایم نے شکست تسلیم کر لی
شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کے ہاتھ کی گھڑی , چھڑی کے فیصلوں کا اختیار آصف زرداری کے پاس ہے
وزیرداخلہ نے کہا عمران خان حکومت چھوڑ دیں گے این آر او نہیں دیں گے ڈائیلاگ کا راستہ کھلا نہ رکھنے والا کم عقل ہے