
لاہور پولیس سی آئی اے کاہنہ کے 5 اہلکاروں کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا معاملہ/آئی جی پنجاب کا سخت ایکشن
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سی آئی اے کاہنہ کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم۔
ملزمان (اہلکاروں) نے پرائیویٹ شخص کے ساتھ مل کر دوبئی پلٹ شہری کو اغواء کیا اور دو لاکھ روپے لے کر چھوڑا۔
لاہور پولیس نے انچارج سی آئی اے کاہنہ کی مدعیت میں ملزمان (اہلکاروں) کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
واقعہ میں ملوث بشارت علی اے ایس آئی اور کانسٹیبل امین گرفتار جبکہ کانسٹیبل رزاق،اختر علی، ڈرائیور صفدر اور پرائیوٹ شخص مقصود کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس میں کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں۔ آئی جی پنجاب
کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ راؤ سردار علی خان
پنجاب پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب
کرپٹ عناصر کو پولیس فورس سے نکال باہر کرنا میری اولیں ترجیح ہے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان
آئی جی پنجاب کا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو متاثرہ شہری سے ملنے اور ملوث اہلکاروں کو کڑی سزا دلوانے کی یقین دہانی کرانے کا حکم۔
222 مناظر