اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں ثبوت دیں کہ فوج کیسے ہماری حکومت کی پشت پناہی کر رہی ہے: وزیراعظم عمران خان
اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں ثبوت دیں کہ فوج کیسے ہماری حکومت کی پشت پناہی کر رہی ہے: وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے معروف اینکر کامران شاہد کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پچانوے فیصد نیب کیسز ہم نے ان کے خلاف نہیں بنائے انھوں نے اپنے اپنے ادوار میں ایک دوسرے پر کیس بنائے . کیا نیب نے میرے کہنے پر علیم خان اور سبطین خان کو جیل میں ڈالا؟ نیب کی کاموں میں مداخلت کرتے ہیں نہ ججزکو فون کرتے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے الزامات کا بھر پور جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قربانیاں دے رہی ہے, یہ ان کے خلاف بیانات دے رہے ہیں . کس جمہوریت میں آرمی چیف کو کہا حاتا ہے کہ موجودہ حکومت کو ہٹائیں دھاندلی کا ثبوت نہیں دیا گیا اور کہا گیا کہ فوج نے دھاندلی کرائی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن مجھے کا کٹھ پتلی کہتی ہے . فوج ریاستی ادارہ ہے اور میں ریاست کا منتخب وزیراعظم ہوں اور فوج کو پتہ ہے کہ عمران خان کرپشن نہیں کر رہا بلکہ پاکستان کے لئے کام کر رہا ہے فوج ہر وزیراعظم کا ساتھ دے گی جو ملک کے لئے کام کرے گا . ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کرنے کا کہا ہم جانتے تھے کہ اقامہ منی لانڈرنگ کا طریقہ ہے کیونکہ خواجہ آصف کو دبئی سے کیش کی صورت میں رقم آرہی تھی. شہباز شریف کے کیس کے بارے میں عمران خان کا کہنا تھا ان کے خلاف کیس بہت صاف ہے عمران خان نے ایک بار پھر اپنا بیان دہراتے ہوئے کہا کہ این آر او کے لئے دباؤ ڈالنے کے لئے پوری کوشش کی جارہی ہے اپوزیشن جو مرضی کرے این آر او نہیں دوں گا اور اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو سکتا