کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پرعزم ہیں۔وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی
اوکاڑہ(شہزادعلی بیوروچیف)سال 2020 قوم کرونا وائرس کی وبا کے خلاف پرعزم رہی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھا وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی۔ستفصیلات کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے نئے سال کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 2020 اپنی تمام تر مشکلات اور چیلنجزکے باوجود کئی حوالوں سے ایک اچھا سال رہا۔ پاکستانی قوم نے کرونا وائرس کی وبا سے نپٹنے کے لیے ذمہ دارانہ رویے اختیار کیے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو اپنایا یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے معاشرے میں ہر طرح کے مسائل کے خلاف مزاہمت موجود ہے۔ پروفیسر زکریا ذاکرکا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں علاج و معالجے کی سہولیات محدود ہیں اور شرخ خواندگی کم ہے لیکن اس کے باوجود قوم جس طرح وبا سے لڑی وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے تعلیم کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی سراہااوکاڑہ یونیورسٹی میں ای لرننگ اور ڈیجیٹل سروسز کی صورت حال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ گزشہ سال آن لائن لرننگ کا کلچر مضبوط ہوا اور کمیونٹی نے اس نئے کلچر کو قبول کیا اور اپنایا۔ اس حوالے سے انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر اداروں کے بھرپور تعاون پہ ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پروفیسر زکریا ذاکرنے مزیدکہا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی ایک ڈیجیٹل یونیورسٹی بن چکی ہے۔ ہماری تمام سروسز جیسا کہ داخلے، فیس، لیکچرز اور امتحانات طلباء کو صرف ایک کلک پہ دستیاب ہیں ان کامزید کہنا تھا کہ خزاں سمسٹر کے داخلوں میں پانچ ہزار سے زائد طلبہ یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کمیونٹی ہمارے ادارے پہ اعتماد رکھتی ہے وائس چانسلر نے نئے سال میں اوکاڑہ یونیورسٹی کو تعلیمی اورتحقیقی حوالوں سے مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا