
میرٹ کورئیر سروسز کا آغاز پاکستانیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے انمول تحفہ ہے۔ملک ندیم اکبر
ایم سی ایس کے ایم ڈی ملک ندیم اکبر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اپنے ملک کی خدمت کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لائے جائیں جس سے ملک میں بےروزگاری میں کمی آ سکے اور میرٹ کورئیر سروسز کا آغاز اسی تسلسل کی ایک کوشش ہے جس سے عوام کو نہ صرف تیز ترین سہولیات میسر ہو نگی بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے ملک کی معیشت کی بہتری میں مدد ملے گی،ایم ڈی میرٹ کورئیر سروسز ملک ندیم اکبر کا کہنا ہے کہ جلد ایم سی ایس کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا جس کے لیے ہماری ٹیم دن رات کوشاں ہے اور ہماری کورئیر سروس کو عوام انشاء اللہ پسند کریں گے۔
308 مناظر