• سنگین وارداتوں میں مطلوب گروہ گرفتار کر لیا ہے،ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن رضوان طارق کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو

    یس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن /پریس کانفرنس

    ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن رضوان طارق کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو۔

    ڈی ایس پیز سمیت دیگر افسران کی شرکت۔

    اندھے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث4 ملزمان سمیت وارداتوں کی سنچری عبور کرنیوالا نقب زن گرفتار،ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن۔

    انویسٹی گیشن پولیس ساندہ نے شہری مظفر کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث3ملزمان کو گرفتار کر لیا، رضوان طارق۔

    ملزمان قادر، حیدراور محسن کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئیں،ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن۔

    تمام ملزمان آپس میں قریبی دوست ہیں اور ملزم قادر کے گھر میں اکھٹے بیٹھ کرآئس کا نشہ کر رہے تھے،رضوان طارق۔

    اسی دوران معمولی جھگڑے پر ملزم قادر نے مقتول مظفر کے سر میں فائرمار کر کے قتل کر دیا،ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن۔

    ملزمان چوری کی موٹر سائیکل پر مقتول کو گھر سے دور گلی میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے،رضوان طارق۔

    ملزمان کو مختلف معلومات سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلا ش کیا گیا،ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن۔

    انویسٹی گیشن پولیس ساندہ نے ہی دوران ڈکیتی شہری یٰسین کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا،ایس پی۔

    گرفتار ملزم عدنان عرف دانی مقتول یٰسین کا محلے دار ہے، ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن۔

    مقتول سگریٹ سپلائی کا کام کرتا تھا اور رات کو لیٹ گھر آتا تھا،رضوان طارق۔

    ملزم نے ریکی کے بعد گھر میں گھس کر یٰسین کو دوران ڈکیتی قتل کر دیا تھا،ایس پی۔

    ملزم عدنان عرف دانی ڈکیتی کے ایک درجن مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،رضوان طارق۔

    انویسٹی پولیس وحدت کالونی نے نقب زنی کے114مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کیا،ایس پی۔

    ملزم اشتیاق سے 8لاکھ روپے سے زائد مالیت مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا،رضوان طارق۔

    شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن۔

    جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، رضوان طارق۔

    181 مناظر