نیب کی کاروائیوں کا معاملہ سینیٹ میں بھی اٹھا دیا گیا
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن اراکین نے نیب کی کاروائیوں کا معاملہ اٹھا دیا ن لیگ کے راجا ظفر الحق نے کہا لوگوں کو جیلوں میں قید کرکے تضحیک کرنا درست نہیں ہے اور خواجہ آصف جانتے تھے کہ انہیں کسی بھی وقت حراست میں لیا جاسکتا ہے .
راجا ظفرالحق کا مزید کہنا تھاکہ نیب کے ٹرینڈ سے ملک میں بدنظمی کی صورتحال رہے گی اور ملک میں فضا خراب ہوتی رہے گی , سپریم کورٹ نے بھی اس عمل کو یک طرفہ قرار دیا تھا نیب کی کاروائیوں کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیجا جائے
Advertisements