• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • قائداعظم سپورٹس گالہ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں بہاولنگر ٹیم نے میدان مار لیا

    بہاولنگر (بیورورپورٹ ) قائد اعظم سپورٹس گالہ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ بہاولنگر کی ٹیم نے ایک بار پھر میدان مار لیا، کچھ روز قبل یہی ٹیم بہاولپور اور رحیم یار خان کی ٹیموں کو کمشنر گالہ ایونٹ میں شکست دے چکی ہے اختتامی تقریب حیدراسٹیڈیم بہاولنگر میں منعقد ہوئی جسمیں سپورٹس تنظیموں کے عہدے داران، بار روم کے سابق صدر سید علی شاہ، سپورٹس آفیسر مقصود الحسن جاوید ،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شعیب خان جدون نے بھی خصوصی شرکت کی ٹیبل ٹینس بہاولنگر ٹیم کے کپتان اور ابھرتے سٹار اسد اللہ سلیم بھٹی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیل اور کھلاڑی لازم و ملزوم ہیں نوجوان نسل ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی تربیت اور والدین کی دعاوں کے طفیل ہمیں کامیابی ملی ہے ٹیبل ٹینس کو وہ اہمیت حاصل نہیں جو دیگر کھیلوں کو دی جارہی ہے ہمارے کھیل اور نوجوانوں کو اچھی سہولیات فراہم کی جائیں تو ہم نوجوان ملک کے لئے روشن کردار ادا کرسکتے ہیں اسداللہ سلیم نے کہا قائداعظم سپورٹس گالہ ایونٹ میں ضلع کی 4 ٹیموں نے حصہ لیا تھا ہمارے جوانوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہماری کامیابی میں ہمارے بیڈمنٹن کوچ محمد وکیل کی تربیت شامل حال رہی. چشتیاں، ہارون آباد ،منچن آباد کی تحصیلوں کو شکست دینے والی ٹیم کو ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شعیب خان جدون نے ٹرافی اور 5 ہزار روپے نقد انعام سے بھی نوازا.

    81 مناظر