تحریر
شاہدرشید
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری میں بے حد اضافہ ہوگا جس سے عام آدمی کی مشکلات بڑھیں گی حکمران غریب عوام کو ریلیف دینے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں وہ غریب عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ مسلط کر رہے ہیں جو غریبوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی کے مترادف ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے زراعت اور صنعت و تجارت پر منفی اثرات مرتب ہونگے ۔ تاجر سے لے کر محنت کش اور دکاندار سے لے کر مزدور تک ہر شخص پریشان دکھائی دیتا ہے عام لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلے ہی بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ ان کے لیے معاشی پریشانی کا سبب ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے اعلان کے بعد عوام بڑی تعداد میں گھروں سے نکلی ہوئی ہے اور ملک بھر میں مختلف شہروں کے پیٹرول پمپس پر طویل قطاریں دکھائی دے رہی ہیں عوام کی بڑی تعداد رات 12 بجے سے پہلے کم قیمت میں پیٹرول ڈلوا کر کچھ فائدہ اٹھانا چاہتی ہے لیکن طویل قطاروں اور رش کے باعث بیشتر افراد کو مایوسی کا سامنا ہے پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے سے ملک بھر کی غلہ منڈی، فروٹ منڈی، سبزی منڈی، چکن منڈی اور مچھلی منڈی میں مہنگائی کا نیا سونامی آ جائے گا ۔ دودھ دہی، گھی، آٹا، چاول، دالیں، گوشت اور مرغی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا پہلے ہی مہنگائی سے تنگ شہریوں نے حالیہ گرانی کو آخری حد قرار دے دیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے ساتھ گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی مزہد اضافہ ہو جائے گا ، ٹیکسی، رکشا، کیب، سوزوکی اور ویگن کے کرایوں میں اسٹاپ ٹو سٹاپ بھی اضافہ کردیا جائے گا ، جس سے کم آمدن والے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں
