نئے سال کا پہلا سورج نئی امنگوں کے ساتھ طلوع ہو گیا
2021 کی آمد کا ملک بھر میں شاندار استقبال کیا گیا۔ لاہور میں کئی مقامات پر شاندار آتشبازی کی گئی، آسمان رنگ و نور میں نہا گیا، منچلے خوشی سے جھومتے رہے۔
کراچی میں سی ویو اور فائیو سٹار چورنگی پر دلچسپ نظاروں نے دل موہ لئے۔ اسلام آباد، فیصل آباد میں بھی نئے سال کو بھرپور ویلکم کہا گیا۔ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی سال نو کی آمد پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔