Site icon Meritnews

محنت رائیگاں نہیں جاتی

تحریر

شاہدرشید

دنیا میں جو بھی انسان محنت کرتا ہے اللہ تعالی اسے اس کا پھل ضرور دیتے ہیں محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی انسان کو اسکی محنت کا صلہ ضرور ملتا ہے آگر آپ کے اندر کچھ کرنے کا حوصلہ ہے اور جذبہ ہے تو کوئی مشکل مشکل نہیں رہتی ویسے بھی ترقی کا راز محنت میں ہی چھپا ہوا ہے محنتی لوگ ہی دنیا میں ہر طرح کی کامیابی کو سمیٹتے ہیں ایک بات کو میں آج سمجھا ہوں وہ یہ محنت اندازہ کے مطابق ہونی چاہیے کہنے کا مطلب یہ ہے محنت آپکی طاقت اور ہمت کے مطابق ہونی چاہیے زیادہ محنت انسان کو متاثر بھی کر کرکے رکھ دیتی ہے آجکل کے دور میں محنت کی قدر بہت کم ہوگئی ہے لوگ دوسروں کی محنت کا ریوارڈ نہیں دیتے دوسروں کی محنت کی قدر نہیں کرتے لیکن وہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ محنت اپنا رنگ دکھا کہ چھوڑتی ہے کیونکہ صلہ دینے والا خدا کی ذات ہے اور محنت کبھی بھی ضائع نہیں جاتی کسی نہ کسی دن محنت کا صلہ ضرور ملنا شروع ہو جاتا ہے قسمت کو بنانے والا بھی انسان ہی ہے آگر ہم محنتی ہوں گے محنت سے کام لیں گے تو ہماری قسمت بھی اچھی ہو گی جو بندہ محنت کرتا ہے وہی ترقی کے منازل طے کرتا ہے میں نے ایک اقوال زریں پڑھا مجھے بہت اچھا لگا

محنت کرو تمہاری زندگی پھولوں کی طرح رنگین اور شہد
کی طرح میٹھی ہوجائے گی محنت کبھی ضائع نہیں جاتی کبھی رائیگاں نہیں جاتی یہ اثر ضرور دکھاتی ہے

Exit mobile version