
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے پولیس ملازمین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کئے
پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ میں ویلفیئرگرانٹس کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے پولیس ملازمین میں مالی امداد کی رقوم کے چیک تقسیم کئے۔ڈی ایس پی ریحان جمال،ڈی ایس پی کاشف ڈوگر،دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے 25 پولیس ملازمین میں ان کے بچوں کے تعلیمی وظائف اور جہیز فنڈ کے چیک تقسیم کئے۔سی سی پی او لاہور نے ویلفیئر گرانٹس کے تحت مجموعی طور پر 06 لاکھ 38ہزار روپے سے زائد کے چیک تقسیم کئے۔بلال صدیق کمیانہ نے تعلیمی وظائف کی مد میں 04 لاکھ 58 ہزار سے زائد رقوم کے چیک تقسیم کئے جبکہ تین ملازمین کی بچیوں کی شادی کے لیے جہیز فنڈ کی مد میں 02 لاکھ روپے کی گرانٹس بھی تقسیم کی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اس موقع پر کہا کہ رواں سال اب تک پولیس ملازمین کے بچوں کے سکالر شپ کی مد میں 33لاکھ روپے سے زائد رقم ادا کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت میں مصروف پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔