• پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ

    سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔ذاتی شنوائی کا مقصد پولیس ملازمین کے معاملات میں سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی ہےتاہم اختیارات سے تجاوز، مجرمانہ سرگرمیوں،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اردل روم میں پولیس ملازمین کی اپیلوں کی شنوائی باقاعدگی سے جاری ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے ایک ماہ میں 193 پولیس ملازمین کی اپیلیں سنیں۔انہوں نے معمولی کوتاہی پر سزا یافتہ 164 ملازمین کی سزائیں معاف کر دیں جبکہ 05 ملازمین کو ملازمت پرفوری بحال اور 05 کی سزاؤں میں نرمی کر دی۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے الزامات درست ثابت ہونے پر سزا یافتہ 19 ملازمین کی اپیلیں مسترد کر دیں۔اسی طرح
    سی سی پی او لاہور کے روبرو 50 سے زائد ایزیگٹو کیڈر پولیس ملازمین کی بھی شنوائی ہوئی۔دوران شنوائی 46 افسران کے شوکاز نوٹسز پر انہیں آئندہ محتاط رہنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ایگزیکٹو کیڈر کے 07 پولیس ملازمین کے شوکاز تسلی بخش جوابات پرداخل دفتر کر دیئے گئے۔سی سی پی او لاہور نے ایگزیکٹو کیڈر کے 03 معطل شدہ افسران کو ملازمت پر بحال کر دیا۔اپیلوں کی شنوائی کا مقصد پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل بروقت حل کرنا ہے۔سزا و جزا کا تعین ذاتی پسند ناپسند کی بجائے قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جا رہا ہے۔غیر ارادی و انسانی بنیادوں پر ہونے والی غلطی یا کوتاہی پر سزا میں نرمی پر غور کیا جا سکتا ہے۔پولیس ملازمین اپیلوں، ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئےسفارشیں کروانے کی بجائے اردل روم میں اپنے مسائل سامنے لائیں۔
    ***

    165 مناظر