• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • توانائی بحران برقرار، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 475 میگاواٹ تک پہنچ گیا

    ملک میں توانائی کا بحران برقرار ہے، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 475 میگاواٹ تک پہنچ گیا، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا۔
    پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 525 میگاواٹ جبکہ طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔ اس وقت پانی سے 5 ہزار 147میگا واٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس سے 1307 میگا واٹ جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 9 ہزار 209 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

    ونڈ پاور پلانٹس سے 1 ہزار508 میگا واٹ، بگاس سے 168 میگاواٹ اور جوہری ایندھن سے 2ہزار 134 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

    Advertisements
    95 مناظر