• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • ڈی پی او بھکر نے اعلان کردیا

    ون ویلنگ ،ہوائ فائرنگ ،اور آتش بازی کی روک تھام کو یقینی بنایا جاۓ گا ۔ہوائی فائرنگ ،اسلحہ کی نمائش اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے والوں ،آتش بازی کرنے والے منچلوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کی جاوید علی ہاشمی بیوروچیف ریڈنیوز ایچ ڈی بھکر ڈسٹرکٹ رپورٹر روزنامہ گریٹر تھل بھکر سے بات چیت کرتے ہوے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے نیوائیر نائٹ پر امن برقرار رکھنے کیلۓ پولیس سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں*
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کی ہدایات پر نیو ائیر نائٹ کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کیلۓ سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دےدی ۔نیو ائیر نائٹ کے موقع پر امن وامان قائم رکھنےکیلۓ بھکر پولیس کے 200 سے زائد افسران و ملازمان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینگے ۔ ٹریفک پولیس ٹریفک کے نظام کو بحال رکھنے کے لیے ڈیوٹی پر مامور رہے گی ۔ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ ،ون ویلنگ ،اور آتش بازی کی روک تھام کیلۓ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئ ہیں جو مختلف مقامات علاقوں میں گشت کریں گی۔ڈی پی او بھکررانا طاہر رحمٰن خان نےکہا کہ نیو ائیر کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کیلۓ ضلع بھر میں بھرپور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ون ویلنگ ،ہوائ فائرنگ ،اور آتش بازی کی روک تھام کو یقینی بنایا جاۓ گا ۔ہوائی فائرنگ ،اسلحہ کی نمائش اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے والوں ،آتش بازی کرنے والے منچلوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی

    Advertisements
    132 مناظر