• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    [t4b-ticker]

  • ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔
    موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق پنجاب میں آج بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں موسم شدید گرم رہے گا، سندھ میں موہنجو داڑو اور دادو میں درجہ حرارت انچاس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔

    بلوچستان کے علاقے نوکنڈی، سبی اور تربت میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    Advertisements
    109 مناظر